احمدپورشرقیہ(نمائندہ خصوصی ارشاداحمدخان ڈاھر سے) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کینٹ کی ہر دل عزیز بردبار شخصیت صدرشعبہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری نے باعزت تدریسی مدت ملازمت مکمل کرکے 30 جون 2024ء کو ریٹائر ہوگئے۔الوداعی تقریب پذیرائی کے موقع پر پرنسپل کالج ھذا پروفیسر محمد شاہد سراج،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی،پروفیسر شاہد حسین مغل،صدرشعبہ سرائیکی و صدر پپلا پروفیسر محمد الطاف ڈاھر،پروفیسر محمد اجمل سیال،پروفیسر محمد صفدر،پروفیسر محمد فیصل،پروفیسر سجاد علی،پروفیسر ملک حبیب الرحمن،پروفیسر وقار بلوچ،پروفیسر سیف کے ساتھ نان ٹیچنگ سٹاف نے پروفیسر خالد مرتضٰی شاہ بخاری کو شاندار تاریخی ریٹائرمنٹ پر پھولوں کے ہار اور مالا پہناتے ہوئے دلی مبارکباد کےساتھ زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر شعبہ سرائیکی و پپلا پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروفیسر محمد الطاف ڈاھر نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری ہمارے کالج کا قیمتی اثاثہ ہیں۔آخر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔
صدرشعبہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری نے باعزت تدریسی مدت ملازمت مکمل کرکے 30 جون 2024ء کو ریٹائر ہوگئے
