دھوڑکوٹ(نامہ نگار) 12 ربیع الاول جشن عیدالمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے حوالے سے معروف تدریسی، تعلیمی، سماجی وادبی شخصیت صدر شعبہ سرائیکی و صدر پپلا لوکل یونٹ مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ پروفیسر محمد الطاف ڈاھر، مخدوم زادہ سید زین علی رضا، صحافی رئیس اشفاق احمد سعیدی پرہار نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قرآن مجید حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی مکمل تفسیر ہے۔اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرمایا کہ جس نے نبی اکرم صل علی محمد وآل محمد صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی اطاعت کی گویا اس نے اللہ عظیم کی اطاعت کی۔پوری دنیا و جہاں میں خوشی و امن نبی آخری زماں حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام کی بدولت ہے۔پوری کائنات کی وجہ تخلیق امام الانبیاء خاتم الرسل حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام ہیں۔ماہ ربیع الاول خوشیوں، برکتوں اور ساعتوں کا مقدس مہینہ ہے۔ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی ذات اقدس پر ہر وقت درود و سلام بھیج کر دنیا وآخرت میں ترقی و کامیابی اور بھلائی وخوشحالی حاصل کرے۔اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کو دونوں جہانوں میں رحمت و برکت بناکر بھیجا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام اخلاق کا اعلی ترین نمونہ ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی ولادت باسعادت مبارک دن پر تمام کفر کا خاتمہ ہوا۔ہم سب مسلم امہ کو آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت طیبہ کی عملی مثالی حیات مبارکہ کی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل درآمد سے دنیا وآخرت کی کامیابی نصیب ہوگی۔الہامی کتاب قرآن مجید حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی روشن دلیل ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ نےتمام غیرمسلم کے ساتھ رودادی اور امن کا پیغام دیا۔گورے اور کالے کا فرق ختم کیا۔عورتوں کے حقوق مرتب فرمائے۔گویا آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام تاقیامت ہربشر و جن کے لیے خیر سلامتی،رشدوہدایت اور خیر برکت ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام محسن انسانیت اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔دنیا کے تمام مسائل کا حل آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت طیبہ میں موجود ہے۔کامیابی کی کنجی احادیث مبارکہ پر عمل پیرا سے ہی ممکن ہے۔اللہ پاک صدقے حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام کے غزہ فلسطین میں فوری امن، پاکستان کو ہمیشہ قائم ودائم اور دشمنوں سے محفوظ رکھے۔