سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں جعلسازی نے ثابت کردیا کہ مہاجروں کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے۔ آج تک جس جس نے امتحان پاس کیا۔ انکا فوجی ادارے ٹیسٹ لیں۔ سول ادارے مہاجروں کو فوڈ پانڈتک محدود اور سروس میں مہاجروں کے لئے نو انٹری کا بورڈ لگا چکے ہیں۔ آفاق احمد معاشی اور تعلیمی قتل عام پر سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ انور
کراچی (بیورو رپورٹ) مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد انور نے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں جعلسازی نے ثابت کردیا کہ مہاجروں کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے۔ آج تک جس جس نے امتحان پاس کیا۔ انکا فوجی ادارے ٹیسٹ لیں۔ سول ادارے مہاجروں کو فوڈ پانڈتک محدود اور سروس میں مہاجروں کے لئے نو انٹری کا بورڈ لگا چکے ہیں۔ آفاق احمد معاشی اور تعلیمی قتل عام پر سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں فراڈ بے نقاب ہو چکے ہیں۔ طوبہ بنت سجاد کی جگہ کسی اور خاتون کا شریک ہونا اور کھلی کرپشن کی داستانیں۔ غیر مہاجروں کا کمیشن میں تسلط اور کراچی بورڈز میں سندھی افسران کی اجارہ داری اور امتحانی نتائج میں ہیرا پھیری سب کچھ طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔ گورنر سندھ کو وائس چانسلر لگانے اور بورڈ کے سربراہان مقرر کرنے کا اختیار ہونا چاہئے۔ آج جو بویا جا رہا ہے۔ حساس ادارے نوٹس لیں۔ سندھو دیش کے حامی افسران کیوں پیپلز پارٹی مسلط کر رہی ہے؟ گورنر سندھ حرکت میں آئیں اور مہاجروں کا مقدمہ لڑیں۔