گجرات نصراللہ مجید اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بھمبر روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کوڑا کرکٹ کولیکشن پوائنٹس سے 100 فیصد سالڈ ویسٹ کو ڈمپنگ اسٹیشنز تک منتقل کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں قائم کولیکشن پوائنٹس سے ہیوی مشینری اور وسائل کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ جمع کیا جاتا ہے اور اسے مقررہ ڈمپنگ سائٹس تک پہنچایا جاتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے مزید کہا کہ کولیکشن پوائنٹس سے کوڑا اٹھانے کے بعد علاقے میں بدبو اور تعفن کے خاتمے کے لئے چونا ڈالا جارہا ہے تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات زیرو ویسٹ پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اور شہر کی مرکزی شاہراہوں اور کولیکشن پوائنٹس سے 100 فیصد سالڈ ویسٹ کی ڈمپنگ سائٹس تک بروقت منتقلی یقینی بنائی جارہی ہے۔