پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے حکومت پاکستان و حکومت ازبکستان کے ساتھ اقوام متحدہ سے فوری مطالبات کی منظوری کے لیے کہا

احمدپورشرقیہ، اوچ شریف، سرائیکی وسیب (نامہ نگار ) روحانی مرید شہنشاہ جلال گنج ہستی درگاہ جلالیہ بخاریہ مبارکہ اوچ شریف سرائیکی وسیب جنوبی ایشیا برصغیر پاک و ھند حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے حکومت پاکستان و حکومت ازبکستان کے ساتھ اقوام متحدہ سے فوری مطالبات کی منظوری کے لیے کہا کہ حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع جن کی ولادت باسعادت مبارک ازبکستان کے اہم شہر بخارا میں 5 ذوالحجہ بروز جمعہ مبارک 595ھ بمطابق 1190ء کو ہوئی۔آپ رحمتہ اللہ علیہ اس دنیا سے 20 مئی 1291ء جمادی الاول 19 بمطابق 690ھ کو اوچ شریف سرائیکی وسیب کے مقام پر پردہ فرماگئے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے بطور ماہر سماجیات ولسانیات مخلوق خدا کی روحانی واخلاقی اقدار کی عملی مثالی تربیت فرمائی۔ عظیم الشان نیک ولی کامل شہنشاہ تجلیات وفیضان جلال گنج اکبر ع کے شکستہ وخمیدہ روضہ مبارکہ کی جدید طرز کی فوری تعمیر نو کا پروجیکٹ شروع کیا جائے۔ الجلال سرخ پوش بخاری کیڈٹ کالج، الجلال سرخ پوش بخاری انٹرنیشنل لینگؤیجز سپریئچوئل انسٹیٹیوٹ، الجلال سرخ پوش بخاری ہسپتال، الجلال میڈیکل کالج، الجلال سرخ پوش بخاری ایکسپریس ٹرین، الجلال سرخ پوش بخاری موٹر وے انٹر چینج اوچ شریف، الجلال سرخ پوش بخاری ماڈل سکول، سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *