احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) احمدپورشرقیہ میں سادہ لوح عوام کے ساتھ دھوکہ فریب بد دیانتی سے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والا گروہ جس کا سرغنہ راو شاکر علی نزد مدینہ مسجد احمدپورشرقیہ کا رہائشی ہے۔سادہ ایمانداری سے کام کرنے والے افراد کے ساتھ نہایت چالاکی سے ان کو اپنے جال میں پھنسا کر رقم جمع پونجی اکٹھی کرکے سبز باغ دیکھا کر ڈھیٹ انداز سے پھر بلیک میل کرتاہے۔دھمکیوں سے خوفزدہ کرکے مال ہڑپ کرتاہے۔فراڈیا نوسرباز راو شاکر علی کا کہنا ہے میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور میرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔معزز شہری تاجر علی حسن ٹریڈرذ ڈسٹری بیوٹر محمد محسن رند بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے ساڑھے تین لاکھ کا چونا لگاکر رفو چکر ہوگیا۔ میں ایمانداری سے اپنے بیوی بچوں خاندان کی کفالت کرتا ہوں۔دھوکے باز بددیانت فراڈیا راو شاکر علی نامی شخص نے ایماندار افراد سے دولت جمع کرکے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنا چکا ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف فوری داد رسی فرمائیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کو کیفرکردار تک پہنچائیں تاکہ آئندہ کوئی اس نوسرباز کے فراڈ میں نہ آسکے۔