احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے عظیم رہنما برصغیر پاک و ہند پہلے گورنر جنرل پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی 25 دسمبر یوم پیدائش پر اپنے بیان میں کہا پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر رکھی گئی ہے۔دو قومی نظریہ کے بانی نے الگ پاکستان وطن کے لئے انتھک محنت،جدوجہد اور ایمانداری سے عملی مثالی کام کیا۔اپنی قوم کو علم و ادب کی طاقت سے دنیا میں نام پیدا کرنے کا درس دیا۔سرائیکی سابق ریاست بہاولپور کے نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم رحمتہ اللہ علیہ کو پاکستان کی معاشی تعمیر نو پر قومی خدمات کےاعتراف میں محسن پاکستان کا خطاب دیا۔آج ہم سب کو مل کر محبت و امن سےملک وقوم کی معاشی و سیاسی خوشحالی و ترقی کے لئے فلسفہ جناح کام، کام اور صرف کام پر دیانتداری سے دن رات کام کرکے ملک کو جدید تعلیم اور اتحاد، تنظیم و یقین مستحکم کےساتھ ترقی یافتہ بنانا ہوگا۔عظیم قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتیں ہیں۔