اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی مدارس رجسٹریشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس لانےکی تجویز سامنے آئی ہے،اتفاق رائے پرصدرمملکت مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔آرڈیننس جاری کرنےکی رائے وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان اور صدرمملکت سےملاقاتوں میں سامنے آئی،
نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اورسوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائےگا،۔وفاقی حکومت نےاپنی رائے دی ہےکہ مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق آرڈیننس پرجمعیت علمائےاسلام سمیت دیگراسٹیک ہولڈرزحامی ہیں،
نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کےتحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائےگا،جوجس فورم سے رجوع کرنا چاہےکرسکے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کو مدارس رجسٹریشن بل کو قانون بنانے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔