ملک دشمن جنرل طارق خان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ تحریک جوانان پاکستان

کوئٹہ(پ ر) تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کی جانب سے پاک فوج اور آرمی چیف سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کے خلاف ان کی ملک دشمن اور تخریبی سرگرمیوں پر فوری کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے۔ جنرل طارق خان نہ صرف “آپریشن گولڈ سمتھ” کا ایک کلیدی مہرہ ہیں، بلکہ انہوں نے عمران خان کی سیاسی پشت پناہی کے لیے خطرناک سازشیں تیار کیں۔ ٹی جے پی کے ترجمان طارق خان ترین نے بیان میں مزید کہا کہ 2014 کے دھرنوں کے دوران چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی امریکی سازش میں بھی جنرل طارق نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ ان کی انہی خدمات کا صلہ تھا کہ انہیں امریکی دفاعی ادارے سینٹ کام کی جانب سے “لیجن آف میرٹ” ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کی غیر ملکی طاقتوں کی خدمت اور پاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کا کھلا اعتراف ہے۔ انہوں اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج بھی جنرل طارق سی آئی اے کے
لیے متحرک ہیں اور تحریک انصاف کی آڑ میں پاکستان میں انتشار اور بغاوت کا بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں۔ ان کی سرگرمیاں نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عوام کو ریاست کے خلاف بھڑکانے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں۔ یہ ناقابلِ برداشت ہے کہ ایک سابق فوجی عہدے دار دشمن قوتوں کے اشاروں پر چلتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان کو نقصان پہنچائے۔ پاک فوج کے وقار اور اتحاد کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ جنرل طارق کو ان کے جرائم کی سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ان کا کورٹ مارشل نہ صرف انصاف کا تقاضا ہے بلکہ یہ ان تمام افراد کے لیے واضح پیغام ہوگا جو اپنے ذاتی اور غیر ملکی مفادات کے لیے ریاست سے غداری کا سوچتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *