پاکستان کے پہلے خلائی مشن پر پاکستانی قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اورنگ زیب اعوان ایڈووکیٹ (جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب) نے پاکستان کے پہلے خلائی مشن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے. پاکستانی قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی . ان کا مزید کہنا تھا. کہ ملک پاکستان میں جب بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے.ملک ترقی و کامیابی کے سفر پر گامزن ہوا ہے. قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی ملک پاکستان دنیا کی ساتویں اٹیمی طاقت بنا تھا . آج ایک بار پھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک پاکستان کو خلا میں مشن بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر شامل کروا دیا ہے. سادہ لفظوں میں اگر یہ کہا جائے. کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف ملک پاکستان کی ترقی کی علامت ہے. تو یہ بات غلط نہ ہو گی . ماضی میں مختلف حیلے و بہانوں سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ناجائز خاتمہ نہ کیا جاتا. تو آج ملک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بھی نمایاں پوزیشن پر براجمان ہوتا. قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن مرکز اور صوبہ پنجاب میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے. وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کر رہے ہیں. جس کے ثمرات عام آدمی کی زندگی میں دیکھے جاسکتے ہیں. آج ملک بھر میں افراط زر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے. عوام کی زندگیوں میں خوشحالی کا دور دورہ ہے. روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی تیزی سے کمی کا رحجان دیکھنے کو مل رہا ہے. غیر ملکی سرمایہ کاری کا ملک پاکستان میں انقلاب آنے والا ہے. قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے غیر ملکی دورہ جات کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر نمایاں ہو رہے ہیں. غیرملکی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو بے چین ہیں. کیونکہ انہیں یقین ہے. کہ پاکستان میں عوامی خدمت کے جڈبہ سے سرشار حکومت وجود پذیر ہے. جو عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کا عزم رکھتی ہے. قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی سوچ ہے. کہ وہ ملک پاکستان کو اس مقام پر پہنچا جائے . جس کا مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے خواب دیکھا تھا. انشاءاللہ جلد پاکستانی عوام کو مزید کامیابیوں کی نوید سننے کو ملے گی. صوبہ پنجاب میں مثالی ترقی کا آغاز ہونے والا ہے. ہر شعبہ زندگی میں انقلاب برپا ہونے جا رہا ہے. تعلیم، صحت، صنعت، زراعت سمیت ہر شعبہ زندگی میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی. نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا. تاکہ وہ ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے. قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں ملک پاکستان ترقی و کامرانی کی نئ منزلوں کو چھونے والا ہے. اللہ تعالیٰ اسے حاسدین کی نظروں سے محفوظ رکھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *