آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ معاشی تباہی کا باعث بنے گا

انجینئرندیم ممتاز قریشی
مستقبل پاکستان مہنگائی میں کمی اور عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی:چیئرمین
نئے قرض کی درخواست سے کشکول توڑنے کی باتوں کی حقیقت واضع ہوگئی ہے:گفتگو
اتحادی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے مطابق نہیں کی
( )چیئرمین مستقبل انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ معیشت کی مزید تباہی کا باعث بنے گا،وزیر اعظم ایک طرف کشکول توڑنے کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری جانب آئی ایم ایف سے نئے قرض کی درخواست کی جارہی ہے،یہ سب کچھ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہے تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے کیونکہ عوام سے اب کچھ بھی پوشیدہ نہیں رہا،آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پہلے ہی مہنگائی میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہیں اگر حکومت نے مزید تسلیم کرلیں تو ملکی حالات مزید کشیدہ ہوکر رہ جائیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بیرون ممالک قرضوں سے جان چھڑاتے ہوئے ملک میں انڈسٹری کو فروغ دیں تاکہ معاشی خودمختاری کا خواب شرمندہ تعبیر ہو،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی دعویدار اتحادی حکومت نے عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے جو عوام کا معاشی استحصال کیا ہے مستقبل پاکستان اس کا حساب مانگتی ہے ہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ان خیالات کا اظہار بیرون ممالک قرضوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل میں اضافے کے ذمہ دار نااہل و بدنیت حکمران ہیں جو شروع دن سے عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے زبانی جمع خرچ کے ذریعے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی اور خلوص نیت سے آگے بڑھتے تو آج ملکی حالات یکسر مختلف ہوتے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
01-06-2024

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *