سازشی عناصر کی محسن بلوچستان کی کامیاب عوامی سیاست کیخلاف ناکام حربے!

تحریر: محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

آج کل سوشل میڈیا پر چند سازشی عناصر سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نام نہاد سیاسی کارکن حضرت مولانا عبد الواسع صاحب کے بغض اور عناد میں اتنے گرے ہیں کہ ہر روز جھوٹ اور بہتان پر مبنی بیانات جاری کرتے ہیں ۔ ان کے جھوٹے الزامات اور بے بنیاد بیانات کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ یہ لوگ اس جستجو میں مشغول ہیں کہ جھوٹ اور من گھڑت خبریں بنا کر محسن جمیعت کی شہرت و مقبولیت اور شخصیت کو خدانخواستہ نقصان پہنچایا جائے۔
یہ نام نہاد سوشل میڈیا استعمال کرنے والے سیاسی نابالغ تاریخ سے ناواقف ہیں ان کو یہ حقیقت نظر نہیں آ رہا کہ حضرت مولانا عبد الواسع صاحب وہ ہستی ہے جس کو لاکھوں جانباز کارکنوں اورجیدعلماءکرام صاحبان حمایت حاصل ہے ۔
یہ وفادار ساتھی کسی بھی جھوٹی مہم اور غلط بیانی پر جھوٹوں اور منافقوں کو دن میں تارے دکھا دینگے لیکن مدبرانہ شخصیت کے مالک حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے اپنے کارکنوں کو یہی درس دیا ہے کہ مخالفین اور بےبنیاد پروپیگنڈے کرنے والوں کو کوئی جواب نہ دی جائے ۔ ان کی باتیں نظر انذاز کریں اور ایسے الزامات کو کوئی اہمیت نہ دیں جن کا مقصد تخریبی کاری اور انتشار پھیلانا ہو ۔ محس بلوچستان کا عقیدہ ہے کہ مخالفین کے ہر الزام کا جواب دینے کی بجائے ہمیں اپنی توانائیاں جمعیت کی مضبوطی میں صرف کرنی چاہیے جس سے ہم سب کا فائدہ ہو ۔ صوبائی قائد جمعیت حضرت مولانا عبدالواسع صاحب سمجھتے ہیں کہ “وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ” ترجمہ؛ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔ اللہ تعالی نے محسن بلوچستان کو جتنی عزت و مقبولیت دی ہے شاید ہی میدان سیاست میں کسی اور رہنما کو دی ہو ۔
محسن بلوچستان کے بغض میں ہم نے دیکھا کہ اقدار گرے۔ کردار گرے۔ بڑے بڑے سردار گرے۔ اونچے اونچے مینار گرے ۔ بڑے سپہ سالار گرے ۔منصف گرے, بار بار گرے ۔
لہذا منافقین و سیاسی نابالغ اور نام نہاد سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے تقدیر میں رسوائی اور ناکامی کے سوا کچھ بچے گا نہیں ۔ عقل و شعور سے پیدل یہ چند سازشی مہرے محسن بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *