انسانیت سے جڑے عظمت کے اعلی درجے پر فائز حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کا فلسفہ سیاست

تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

انسانیت ایک بہت بڑا خزانہ ھے اسے لباس میں نہیں انسان میں تلاش کرو ۔ انسانیت کی خدمت کرنے کا مطلب ہے کہ انسانوں سے اچھے روابط رکھنا اور ان کے کام کرنا اور انہیں سیدھا راستہ دکھانا ۔ خدمتِ خلق میں رنگ ونسل اور مذہب کا امتیاز نہیں رکھتا لوگوں کے دکھوں کو اپنا دکھ سمجھتا ہے اور ان کے دکھ کا مداوا کرتاہے ۔ اور ہمارے لیے باعث فخر بات یہ ہے کہ یہ سب خصوصیات محسن بلوچستان میں پائی جاتی ہے ۔ مولانا صاحب نے ادب و آداب ، نظم و نسق اور اخلاقیات و صداقت , حسن نیت, عزت و تکریم اور وفا و ایفا کا ائینہ دار ہے ۔ حضرت مولانا عبد الواسع صاحب کو بلوچستان میں انسانیت کا علمبردار سمجھا جاتا ہے ۔ حضرت مولانا عبد الواسع صاحب کہا کرتے ہیں کہ تمام اِنسانیت کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے۔

ایک دفعہ حضرت مولانا عبدالواسع صاحب سے کچھ لوگ اپنے کام کے سلسلے میں ملنے ائے تو مولانا صاحب نے نہایت فراخ دلی سے انہیں اپنے گلے لگایا اور فرمایا کہ خدمت خلق ہی معراج انسانیت ہے ۔ انسان تو وہ ہے ،جو اللہ کے بندوں کو اپنے بھائی سمجھ کر انکی مدد کریں اور ان کے مشکلات دور کرکے ان کیلیے اسانیاں پیدا کریں ۔ مشکل و ازمائش کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیتا ہو ۔ اپ کی یہ انسان و معاشرہ دوست سوچ و سیاسی فلسفہ کی بدولت عظمت کے اعلی درجہ پر فائز ہیں۔ اور یہ ایک اذمودہ حقیقت ہے کہ انسان حقیقت میں وہی ہے جسے دوسرے انسان کا احساس ہو ۔ دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرے،انکے دکھ, درد ، غم، اور تکلیف میں انکو اپنائیت کا احساس دلائے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
“اللہ تعالیٰ اس وقت تک اپنے بندے کی حاجت روائی کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے (مسلمان) بھائی کی حاجت روائی میں (مصروف) رہتا ہے ۔” اور ہماری یہ دعا ہے کہ اجڑے دلوں اور چہروں پر خوشی بکھیرنے والے مولانا صاحب کو اللہ تعالی ہمشہ خوش و خرم اور کامیاب و کامران رکھیں امین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *