وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت ۔ اپنا گھر ماڈل ہاؤس کا افتتاح کردیا۔ حکومت پنجاب نے کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لئے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کا آغازکر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔سکیم کی پورٹل اور ہیلپ لائن فنکشنل کردئیے گئے ، وزیر اعلیٰ نے ماڈل ہاؤس کاافتتاح بھی کیا۔
مریم نواز نے کہا اس وقت پنجاب ہر چیز میں آگے ہے ، لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔سکیم کے تحت پلاٹ مالک کو گھر بنانے کیلئے بلا سود 15 لاکھ تک قرض دینگے ، میں 16 گھنٹے کام اور ہر سکیم کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا بہت سے لوگ پوچھ رہے تھے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کب شروع کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن اسد اورڈی جی پھاٹا سیف انور نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت تین سکیموں پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا پنجاب کے عوام کو خوشخبری دیتی ہوں کہ اپنا گھر بنانے کے لئے شہری علاقے میں ایک سے پانچ مرلے اور دیہات میں ایک سے 10مرلے تک کے زمین مالک کو 15لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو 7 سال کی آسان اقساط میں ادا کرنا ہوگا،قرض پر کوئی سود ، پوشیدہ چارجز اورکوئی سروس چارجز نہیں۔
انہوں نے کہا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں اپلائی کے پروسیس کو آسان کر دیا گیا ہے ۔اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی ہیلپ لائن 080009100 فنکشنل ہو گئی ہے ، جو ٹیکنالوجی سے واقف نہیں وہ کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔مریم نواز نے کہا پنجاب الحمدللہ ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے ، پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ پانچ ماہ سے گھرمیں چین سے نہیں بیٹھی ، سولہ سولہ گھنٹے نان سٹاپ کام کرتی ہوں۔ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک سکیم لانچ کر دی اور پچھلی سکیم بھول گئے ،ہر پراجیکٹ، ہر سکیم کی کڑی مانیٹرنگ کرتی ہوں۔ قبل ازیں مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر کے ماڈل ہاؤس کا افتتاح اور پورٹل کی لانچنگ بھی کی۔ شہری پورٹلacag.punjab.gov.pk سے اپلائی کرسکیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے ماڈل ہاؤس کا دورہ کیا ۔دریں اثناء سندھ کے 7ویں سول سروس ٹریننگ پروگرام کے افسروں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔
مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کے پیسے سے عوام کے بل دے دیئے تو کیا غلط کیا؟،45 ارب روپے کا ریلیف دیا، زیادہ پیسے ہوتے توزیادہ ریلیف دیتی۔ سندھ میں عوام کو ریلیف دیں گے تو سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوگی۔ انہوں نے کہا سندھ میں جو اچھے کام ہوئے ہیں ہمیں بھی کرنے چاہئیں، بہت سے کام ہم بھی کررہے ہیں سندھ کو دیکھنے چاہئیں۔کسی صوبے میں اگر کوئی اچھا کام ہورہا ہے تو اپنانے میں کوئی حرج نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاپوسٹنگ ٹرانسفر 100فیصدمیرٹ پر ہوتی ہیں، اپنے لوگوں کو ناراض کیا لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ انتظامیہ کو بتا دیا ارکان اسمبلی اور عوام کا جائز کام ضرور کرنا ہے ، ناجائزکام کسی کا نہیں کرنا۔ اپنی چھت اپنا گھر کے اس افتتاحی پروگرام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ساتھ وفد بھی موجود تھا جس میں سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزرا صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، ارکان اسمبلی، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہاؤسنگ ، ڈی جی پھاٹا، افسران اور دیگر شریک رہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل ہاؤس کا دورہ کیا اور ماڈل ہاؤس کے ہر حصے کا مکمل معائنہ کیا۔ مریم نواز نے تعمیرات سے متعلق مختلف سٹالز کا جائزہ لیا اور Idap کے سٹال پر تھری ڈی پرنٹر کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو کنکریٹ کی مضبوطی جانچنے کے لئے سمارٹ راک اور ماحول دوست اینٹ ٹائپ ’’کور ایکو بلاک‘‘ کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے آشیانہ قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 14ہزار روپے قسط ادا کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض پر کوئی سود نہیں، کوئی پوشیدہ چارجز نہیں اور کوئی سروس چارجز نہیں۔ عام آدمی کے گھر کے ماہانہ بجٹ میں کچن کی اشیاء، ادویات، فیسیں، بل شامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بہت مشکل ہوتی ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ لارہے ہیں تاکہ اگلے سال بلوں کا مسئلہ ہی نہ رہے۔ سی پیک پورے پاکستان کے لئے ہے۔ رات بھر میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی لیکن کوشش کرنی چاہیے۔ پوسٹنگ ٹرانسفر 100فیصد میرٹ پر ہوتی ہیں، اپنے لوگوں کو ناراض کیا لیکن میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔ انتظامیہ کو بتا دیا ارکان اسمبلی اور عوام کا جائز کام ضرور کرنا ہے، ناجائز کام کسی کا نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے سسٹم کو گلوبلائز کیا جائے گا، بیرون ملک بیٹھے لوگ گورنمنٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ گھوسٹ سکول ٹیچر اور انرولمنٹ ہوتی رہی ہوگی لیکن اب ایجوکیشن سسٹم کو بدل رہے ہیں۔ پینک بٹن کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھائیں گے۔ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، بہتر انفراسٹرکچر، گورننس اور معاشی مواقع کی وجہ سے لوگ یہاں آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ پر شہباز شریف صاحب نے بہت محنت کی لیکن پانچ سالوں میں ہسپتالوں کا بہت برا حال کر دیا گیا۔ اضلاع میں صفائی کا سسٹم پہلی دفعہ مکمل طور پر آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔ دیہات میں صفائی کا کوئی تصور ہی نہیں تھا لیکن اب گاؤں بھی صاف ہوں گے۔ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے لئے پائیدار اقدامات کررہے ہیں۔ گندم خریداری نہ کرکے کرپشن کے سرکل کو توڑا اور عوام کے لئے آٹا اور روٹی سستی ہوئی۔ اس وقت پورے پاکستان میں سب سے زیادہ سستی روٹی پنجاب میں مل رہی ہے۔ آپ دوسرے شہروں، ہسپتالوں، سکولوں اور اداروں میں نہیں جائیں گے تو مسائل کا کیسے پتا چلے گا۔