احمدپورشرقیہ(پ ر ) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ کے صدر شعبہ سرائیکی و صدر پپلا لوکل یونٹ پروفیسر محمد الطاف ڈاھر نے اپنے بیان میں 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر کہا کہ پاکستان کا وجود شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔ہماری پاک افواج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔6 ستمبر 1965ء کو ہماری پاک افواج نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے دلیری و بہادری سے دشمنوں کے دانت کھٹے کر دیئے۔پاکستان کے ہر معزز شہری کو اپنی افواج پر فخر ہے۔پاکستان ایک ایٹمی پاور مملکت ہے۔ہم سب اپنے مادر وطن کی حفاظت اور امن کے قیام کے لئے مل جل کر ایمانداری سے عملی مثالی کام کرتے رہے گے۔ہمیشہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو سرخ سلام پیش کرتیں ہیں۔