احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سرائیکی وسیب کی عالمگیر نامور ادبی، سیاسی،تدریسی، ثقافتی و سماجی شخصیت پروفیسر ظہور عالم تھند روڈ ایکسیڈنٹ حادثے میں اللہ پاک کے حضور حاضر ہوگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ان کی اچانک وفات پر سرائیکی خطے میں دکھ و کرب کا سماں پیدا ہوگیا۔سرائیکی وسوں کی دانشور شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، حفیظ خان، پروفیسر رفعت عباس ،ڈاکٹر ریاض خان سنڈھر،ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ،ڈاکٹر محمد حسین آزاد، ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی،رانا محبوب اختر،ڈاکٹر خالد اقبال،پروفیسر اکرم میرانی ،پروفیسر محمد الطاف ڈاھر، عبدالباسط بھٹی، ظہوردھریجہ،ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ،سرائیکی روحانی و ثقافتی رہنما خواجہ غلام فرید کوریجہ،سرائیکی مینارٹی ثقافتی رہنما یونس عالم فادر، ڈاکٹر بدرمسعود خان، سردار آفتاب احمد خان ڈاھر، ڈاکٹر محبوب تابش، اکبر انصاری ایڈووکیٹ، سعید احمد ڈاھر ایڈووکیٹ، پروفیسر ملک ذیشان اولکھ،اعجاز الرحمن بلوچ، پروفیسر راشد رسول بلوچ،صحافی ظفر خان بلوچ،شاھد عالم شاھد کےساتھ دیگر معزز اساتذہ کرام ،سٹوڈنٹس و وسیبی ادیبوں نے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔