گجرات(نصراللہ مجید) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں، پبلک ڈیلنگ اوقات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپنے دفتر میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق، تمام محکموں کے سربراہان کو صبح 10 سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں موجود رہنے اور شہریوں کے مسائل سننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران کوئی اجلاس یا فیلڈ وزٹ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مقررہ اوقات میں دفاتر سے رجوع کریں، اور اگر کسی افسر کی غیر حاضری یا مسئلہ حل نہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائ