تحریر۔طارق خان ترین
ملک کے طول و ارض کی طرح بلوچستان میں صحتمندانہ سرگرمیاں زیادہ اہمیت کے حامل ہے۔ یہاں سیاست ایک خونخوار بھیڑیے کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ یہاں سیاست کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے، بجائے اس کے کہ سیاست کے ذریعے یہاں کی غربت کا خاتمہ کیا جاتا، افراتفری کے ماحول کو ختم کر کے نوجوانوں کے لئے تجارتی، تفریحی اور تعلیمی مواقع فراہم کیں جاتے، مگر یہاں نوجوانوں میں ریاست کے خلاف زہر بھر دی جاتی ہے۔ کاش کہ سیاست دان سیاست کے ساتھ راستباز ہوتے تو آج صوبہ ترقی کرتا نا صرف بلکہ ملک بھی بلوچستان سے ترقی کرتا۔ بحرکیف پچھلے 14 اگست یوم آزادی سے لیکر 6 ستمبر یوم دفاع تک کی کیا سرگرمیاں ہوئی ہے، اس سے نوجوانوں کی ترجیحات اور رجحانات کا پتہ لگتا ہے کہ نوجوان اپنی بہتر مستقبل کے لئے اپنے آپ کو رائجہ سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
میرے پچھلے آرٹیکل میں 22 جولائی سے لیکر 5 اگست تک کی تمام سرگرمیوں کو کور کیا تھا، 6 اگست سے لیکر 6 ستمبر تک کی سرگرمیوں پر یہ آرٹیکل اپنے صوبے کے جوانوں کے لئے پیش خدمت کرتا ہوں۔ 6 اگست کی تاریخ کو پراجیکٹ پاکستان اور گورنمنٹ آف بلوچستان محکمہ سپورٹس کی جانب سے 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت 8 مختلف سرگرمیاں کوئٹہ، لورلائی، نوشکی اور کوہلو میں منعقد ہوئی جس میں ایک سیمینار “حب الوطنی، اتحاد، امن اور سماجی ہم آہنگی” کے عنوان کے تحت بوائے اسکاؤٹس فاطمہ جناح ہال، کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں 890 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ضلع نوشکی میں سب سے پہلے خاران میر شعیب نوشیروانی اور ڈی سی منیر سومرو فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نوشکی کے فٹبال گراونڈ میں اظہر جان فٹ بال کلب بمقابلہ شہید منیر جان فٹ بال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں ضلعی سپورٹس آفیسر مہمان خصوصی رہے۔ اس میچ میں 150 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ نوشکی کے کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے پہلے نوشکی ڈی سی امجد سمرو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت الفیصل جان کرکٹ کلب VS زمران جان کرکٹ کلب اور صابر جان کرکٹ کلب VS عبداللہ جان کرکٹ کلب کے ٹیموں کے درمیان میچز ہوئے، جس میں بھی مہمان خصوصی کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ادا کیے۔ ان میچز کو دیکھنے کے لئے 120 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ لورلائی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد یونائیٹڈ کرکٹ گراؤنڈ نصرآباد میں ہوا جسکے مہمان خصوصی سلطان خان ناصر (اے سی کچلاک) رہے۔ ایاز اکیڈمی اور چیتا کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو دیکھنے کے لئے 130 سے زائد طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ ضلع کوئٹہ میں 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت افغان فٹبال کلب چمن اور کوئٹہ ڈویژن کلب کے درمیان یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹ بال گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا جس میں افغان فٹبال کلب نے کوئٹہ ڈویژن کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رہیں۔ میچ کو دیکھنے کے لئے 520 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلع کوہلو کے بلوچ فٹبال گراونڈ میں بلوچ فٹبال کلب کوہلو بمقابلہ سپر ماڑی فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے مہمان خصوصی میر یوسف مری رہے، میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے 80 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ 77 ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت تیسرا فٹبال میچ بھی کوہلو کے بلوچ فٹبال گراونڈ میں ینگ فٹبال کلب بمقابلہ بچہ فٹبال کلب کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی میر آصف رہے۔ میچ کو دیکھنے کیلئے 190 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی خوب داد رسی کی۔ یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت سنوکر ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ بھی کوہلو کے ثنا پالزا کے مقام پر ہوا۔ جہاں میر عدنان مری نے فتح خان مری کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، ماسٹر بنگال نے میر طاہر مری کو شکست دی، ستار مری نے میر الطاف مری کو شکست دی عبدالقادر نے شادی خان کو شکست سے دوچار کردیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کو دیکھنے کے لئے 80 سے زائد افراد نے شرکت کرت ہوئے صحتمندانہ سرگرمیوں کو خوب سراہا۔
06 آگست جشن آزادی جوڈو چمپین شپ اختتام پذیر ہوا جس میں ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس پورڈ جناب علی رضا نے شرکت کی۔ چمپیئن شپ کا افتتاح صدر بلوچستان جوڈوایسوسی ایشن ڈاکٹر بشیراحمد بابئی نے کیا، جس میں ٹوٹل 8 جوڈو اکیڈمیوں نے حصہ لیا، سخی میرو رند جوڈو اکیڈمی نے مجموعی طور پر 130 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، تاجک ٹائیگر اکیڈمی 60 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہا.
ٹیکنیکل افیشلز میں چیف ریفری بختیار احمد، محمد رمضان، محمد آزاد لانگو، عبدالستار، شیر خان کاکڑ، شاہ نواز نے فرائض سر انجام دیں.
فائنل کے مہمانِ خاص ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ علی رضا تھے، جنہوں نے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں. 7 آگست کو بگٹی سٹیڈیم میں کوئٹہ ڈویژن اور رخشان ڈویژن کے درمیان کرکٹ فائنل میچ ہوا۔ اسی دن مسلم فٹبال کلب بمقابلہ افغان فٹبال کلب عبدالقیوم فٹبال سٹیڈیم علمدار روڈ کوئٹہ میں میچ کھیلا گیا جنہیں افغان فٹبال کلب نے پنیلٹی کک کے ذریعے 5-4 سے اپنے نام کیا۔ 9 اگست کو فٹبال ٹورنامنٹ میں بلوچستان سپورٹس بورڈ نے لورلائی ڈویژن کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کی کرکٹ ٹیم نے کوئٹہ ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے 77 ویں جشن آزادی 14 اگست بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کا فائنل میچ رخشان ڈویژن کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا۔ 15 اگست کو 77 ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمنگلی نے گورنمنٹ سٹاف کالج کو 5/0 سے عبرتناک شکست دی۔ میچ کو دیکھنے کے لئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ( مہمان خصوصی) چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری سپورٹس طارق قمر بلوچ، ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی اور ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو کے علاوہ مختلف افسران نے شرکت کی۔ اسی طرح سے 16 اگست کو تن سازی کے مقابلے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسٹر بلوچستان کا ٹائٹل کاشف شاہ نے جیت لیا جبکہ رجب علی مسٹر جونیئر بلوچستان بن گئے۔ ان مقابلوں میں صوبہ بھر سے دو سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
24 اگست کو پروجیکٹ پاکستان کے تحت کل 6 سرگرمیوں کا انعقاد تربت، خاران،کیچ، خضدار، اور نوشکی کے اضلاع میں ہوا۔ جن میں سے 2 سیمینار جبکہ 4 سرگرمیاں کھیلوں پر مشتمل ہے۔ “انتہا پسندی اور دہشتگردی”، ” صحت سے متعلق آگاہی ” پر پہلا سیمینار گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ضلو کیچ، جبکہ دوسرا سیمینار ضلع خاران میں منعقد ہوا۔ جس میں 120 سے زائد افراد و طلباء نے شرکت کے ساتھ پرنسپل محمد اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر خاران نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ پہلی سپورٹس سرگرمی ضلع کیچ میں کرخ کبڈی ٹورنامنٹ 2024 سے آغاز ہوا۔ میچ کے مہمان خصوصی ظہیر منصور رہے۔ کبڈی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے 150 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی۔ ضلع کیچ کرکٹ ٹورنامنٹ تربت بمقام کرکٹ گراؤنڈ تربت سچن بلو منڈ کرکٹ کلب بمقابلہ نیہنگ اسٹار شاہی ٹمپ کرکٹ کلب کے انعقاد میں بھی 150 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی جس میں محمد بلوچ مہمان خصوصی رہے۔ اس کے علاوہ ضلع کیچ کرکٹ ٹورنامنٹ تربت بمقام شہید سکندر سپورٹس کمپلیکس کرخ ضلع خضدار میں انعقاد ہوا، جس میں 160 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ پاکستان کی جانب سے پی ٹی سی ایل آفس کے قریب گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ نوشکی کی مناسبت سے میچ کا انعقاد کیا، جسکے مہمان خصوصی امجد حسین سومرو رہے۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے 170 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
01 ستمبر پراجیکٹ پاکستان(بلوچستان) کے توسط سے 16 سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں سے 4 سیمینار (ژوب، بارکھان، موسی خیل اور تربت)، 10 کھیلوں کی سرگرمیاں (تربت، دالبندین، کوہلو، لورلائی اور حب)، جبکہ 2 فلڈ ریلیف (ڈیرہ بگٹی) شامل ہے۔ لورلائی ڈویژن کے ضلع بارکھان میں “یوم دفاع” کے عنوان سے مسلم پبلک سکول بارکھان میں سیمینار ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر بشیر خان رہے۔ اس سیمینار میں 170 کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ دوسرا سیمینار “حب الوطنی” کے عنوان سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرکانہ تہ دروگ ضلع موسی خیل میں منعقد ہوا، جسکے مہمان خصوصی پرنسپل محمد رمضان تھے۔ اس سیمینار میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح سے تیسرا سیمینار ” یوتھ فیسٹیول” کے عنوان سے کمیونٹی ہال ژوب میں عمل میں لایا گیا۔ جسکے مہمان خصوصی اے ڈی سی ارباب اورنگزیب کاسی رہے۔ سیمینار سے 300 کے قرب لوگ مستفید ہوئے۔ ضلع کیچ کے مقام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سلالہ بازار تربت میں “دخترانِ پاکستان برائے امن کی تعمیر اور ادراک کے انتظام” کے عنوان سے چوتھا سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی پرنسپل محترمہ خالدہ رہی۔ اس سیمینار میں 70 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جیساں کے ذکر کیا گیا کہ تربت، دالبندین، کوہلو، لورلائی اور حب کے مختلف اضلاع میں دس کھیلوں کی سرگرمیاں پراجیکٹ پاکستان کے تحت منعقد کی گئی۔ جس میں مجموعی طور پر 1450 سے زائد افراد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا، ان کھیلوں میں فٹبال اور کرکٹ کے میچز شامل ہے۔ حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے مستحقین میں چولے اور خیمے کی تقسیم بمقام موندرانی ہاوس سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی ایم این اے میاں خان مندرانی کی سربراہی میں کی گئی۔ اس کے علاوہ ایم این اے میاں خان مندرانی کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لئے ویلفیئر ہاسپٹل سوئی کو ایمبولینسز فراہم کی گئیں۔
03 ستمبر کو پراجیکٹ پاکستان(بلوچستان) کی جانب سے سات ایونٹس منعقد کرائے گئے۔ جس میں تین سیمینار “انسداد منشیات پر اگاہی” کے عنوان سے ضلع کیچ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں منعقد ہوا، جس میں 70 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دوسرا سیمینار “ختم قرآن کی تاجپوشی” کے عنوان سے ضلع ہرنائی کے مدرسہ تعلیم القرآن میں انعقاد ہوا، جس کا مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولان مہراب شاہ تھے۔ اس سیمینار میں 80 طلباء نے شرکت کی۔ تیسرا سیمینار “دماغی صحت اور نفسیاتی امداد” کے عنوان سے کوئٹہ کے بلوچستان شہدا فورم کے دفتر میں انعقاد ہوا۔ کھیلوں کے حوالے سے 4 سرگرمیوں میں ” یوم دفاع فٹبال ٹورنامنٹ” بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج گراؤنڈ ضلع لورلائی منعقد ہوا، دوسرا “ال چاغی اسفند جان بریچ اور شہدا یوم دفاع فٹبال ٹورنامنٹ” فٹبال گراونڈ دالبندین میں منعقد ہوا، تیسرا ” ڈسٹرکٹ کیچ کرکٹ ٹورنامنٹ مند” کرکٹ گراؤنڈ مند کے مقام پر ضلع کیچ میں منعقد ہوا۔ چوتھا “یوم دفاع ٹورنامنٹ ” فٹبال گراونڈ ضلع کوہلو میں منعقد ہوا۔ ان ٹورنامنٹس میں یوم دفاع پر 650 سے زائد نوجوانوں نے اپنے شہدا، غازیوں اور پاک فوج کے ساتھ بھر یکجہتی کا اظہار کیا۔
06 ستمبر یوم دفاع کے مناسبت سے FC South Balochistan کے زیر اہتمام دالبندین میں یوم دفاع وشہداء پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ یوم دفاع و شہداء پاکستان کی مناسب سے دالبندین میں کرکٹ ٹورنامنٹ، تیکوانڈو میڈیا سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ ہوشاب میں فٹبال ٹورنامنٹ اور جرگے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ایف سی ساوتھ کی جانب سے یوم دفاع و شہداء پاکستان پر ضلع کیچ میں میجر جمال شیران شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منقعد کی گئی، جبکہ تربت میں کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 6 ستمبر 2024 کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کڈان دشت میں یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے تقاریر اور قومی ترانوں کے ذریعے یوم دفاع اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں طلباء کو ان کی کارکردگی پر اسٹیشنری، کتابیں اور دیگر تحریری مواد بطور تحفہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کچھ طلباء کو نقد انعامات بھی دیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر اسکول کو بھی نقد انعام سے نوازا گیا، تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ تقریب طلباء کے لیے ایک یادگار موقع تھا جس نے ان میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھایا۔ ایسی تمام تر صحتمندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں میں ایک نئی روح بیدار ہورہی ہے جس سے تاثر ملتا ہے کہ انے والا مستقبل بہترین ثمرات کا حامل ہوگا۔ انشاءاللہ